قصور،زمین کے تنازع پر فائرنگ،2سگے بھائی قتل
قصور، پتوکی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2سگے بھائی جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بولا گڑھی چک نمبر 10میں زمین کے تنازع پر دوگروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں دو سگے بھائی 32سالہ جہانگیر اور 37سالہ تنویر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
2 بھائی قتل