دوہرے قتل کے دو ماہ بعد نوجوان کا اقدام خودکشی

دوہرے قتل کے دو ماہ بعد نوجوان کا اقدام خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن(نمائندہ پاکستان)پسند کی شادی کے معاملہ میں دوہرے قتل کے دو ماہ بعد نوجوان کا اقدام خودکشی محلہ مظفر آباد کے رہائشی علی رضا ولد غلام مصطفی نے اپنے گھر میں پسٹل سے خود کو گولی مار کر زخمی کر لیازخمی نوجوان علی رضا فرودس بی بی کی بیٹی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا جس پر اسے اپنے خاندان سمیت دوسری جانب سے بھی مخالفت کا سامنا تھا  زخمی نوجوان علی رضا کھرل کو تشویشناک حالت کے پیشِ نظر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے موقع سے مضروب کے پاس رکھے جانے والا بغیر لائسنس پسٹل بھی برآمد کر لیا۔

 تھانہ سٹی نے مضروب کے بھائی محمد حمزہ کے بیان پر سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

مزید :

کامرس -