فیض حمیدکا جرم فوج کو اقتدار کیلئے استعمال کرنا تھا،جواد نقوی
کاہنہ(نامہ نگار)جنرل فیض حمید کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ فیض حمید کا اصل جرم اپنے اختیارات کی حدود سے تجاوز کرنا نہیں تھا، کیونکہ یہ تو پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ ان کا اصل جرم فوج کو اپنی ہوسِ اقتدار کی خاطر استعمال کرنا تھا، جس کے ذریعے انہوں نے فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے کمزور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ سیاستدانوں کی ہوسِ اقتدار کا دروازہ کھل جائے گا، بلکہ اس سے بھارت اور دیگر پاکستان دشمن قوتوں کے لیے پاکستان پر قبضہ کرنے کا دروازہ کھل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید اور دیگر سیاستدانوں نے اپنے اقتدار کی ہوس کی خاطر آرمی چیف حافظ عاصم منیر کو کئی بار ناکام کرنے کی کوشش کی۔علامہ سید جواد نقوی نے آرمی چیف کی علماء کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں آرمی چیف نے اہم نکات کی طرف توجہ دلائی، جن میں دہشت گردوں کو خوارج قرار دینا اور ان کے خلاف سخت اقدامات کرنا شامل ہیں۔