بچوں کی سکولوں سے ڈرا پ آؤٹ شرح زیرو کی جائے،وزیر تعلیم

بچوں کی سکولوں سے ڈرا پ آؤٹ شرح زیرو کی جائے،وزیر تعلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت بیک ٹو سکول مہم کا جائزہ اجلاس  ہوا جس میں انہوں نے مہم کے اہداف اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ لی۔ وزیر تعلیم نے "پڑھو اور جگمگاؤ" کے سلوگن سے بیک ٹو سکول مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کم از کم 5 لاکھ بچوں کو سکولوں میں لانے کا ہدف دیا اور کہا کہ چھٹیوں کے بعد بچوں کا ڈراپ آؤٹ ریشو ہر ممکن حد تک زیرو کیا جائے۔ اس ضمن میں سکول کونسلز کے ذریعے کمیونٹی کو موبلائز کیا جائے اور ابلاغ کے تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے بھرپور انداز میں آگاہی مہم چلائی جائے۔ وزیر تعلیم نے منظم سماجی رابطوں کے ذریعے مہم کو موثر بنانے اور مہم کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی۔

 ہوئے کہا کہ ہفتہ وار رپورٹ منسٹر آفس، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پی ایم آئی یو کو بھجوائی جائے۔ رانا سکندر حیات نے بیک ٹو سکول مہم کی خود مانیٹرنگ کرنے کا عندیہ بھی دیا اور مزید کہا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال دوگنی تعداد میں بچوں کو سکولوں میں واپس لایا جائے اور نئے بچے بھی انرول کئے جائیں۔ وزیر تعلیم نے تمام اضلاع کو بھی اپنے متعین کردہ اہداف کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔