سید ہجویرؓ کی تعلیمات سے استفادہ بہت ضروری،طاہر رضا بخاری
لاہور(خبر نگار)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتاؒدربارمیں نویں ”سہ روزہ عالمی تصوّف کانفرنس“ کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصری، تہذیبی مسائل کے حل کے لئے سیّد ہجویر کی تعلیمات سے استفادہ ضروری ہے۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر فلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ برصغیر میں حضرت داتا گنج بخشؒ کی شخصیت ان برگزیدہ ہستیوں میں سرفہرست ہے جنہوں نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ آپ کا آستانِ فیض نہ صرف برصغیر بلکہ پوری اسلامی دنیا میں قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ آج بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ کے فروغ اور انتہاپسندی اور دہشت گردی جیسے عوامل کی بیخ کنی کے لئے ضروری ہے کہ ہم حضرت داتا گنج بخشؒ اور اس خطے کے دیگر صوفیاء کی تعلیمات سے اکتسابِ فیض کریں۔
یہ صوفیاء امن کے علمبردار اور انسان دوستی کے امین تھے۔
ان کی خانقاہیں بلاامتیاز مسلک ومذہب ہر ایک کے لیے فیضِ عام کا ذریعہ تھیں۔ ان کے مزارات امن کے مرکز اور محبتوں والفتوں کے امین تھے۔ ان کی درگاہیں علم کے سب سے بڑے مراکز اور تزکیہ وطہارت کے عظیم ترین مسکن تھے۔ آج دنیامیں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حضرت داتاؒ گنج بخشؒاور ان جیسے دیگر صوفیاء کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔کانفرنس، جس کا مرکزی موضوع:”پْرامن بقائے باہمی اور صوفیہ کرام، تعلیمات سید ہجویری کا اختصاصی مطالعہ“تھا۔مقررین جن میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، ڈاکٹر نعیم انور الاہری جی سی یونیورسٹی لاہور، الشیخ ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری منہاج یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، ڈاکٹر سلطان سکندر اسلامیہ کالج ٹاؤن شپ لاہور، ڈاکٹر ظہور اللہ القادر یونیورسٹی، ڈاکٹر فلک شیر فیضی، یونیورسٹی آف ملایئشیا،ڈاکٹر محمد علی کریمی، پروفیسر ڈاکٹر عقیل احمد یونیورسٹی آف لاہور، ڈاکٹر حافظ عرفان اللہ سیفی گیریژن یونیورسٹی لاہور اورمیاں ساجد علی چیئرمین علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی لاہور سمیت شامل ہیں،نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ حضرت داتا گنج بخشؒ اْس عظیم قافلہء علم وحکمت اور شریعت وطریقت کے سرخیل تھے، جن کے دم قدم سے یہ برصغیر اسلام کے نور سے منوّر ہوا۔ آپ ؒ کی شہرہء آفاق تصنیف”کشف المحجوب“ جمیل، طاہر مقصود، طارق محمو د نجمی،ریسرچ فیلو مرکز معارف اولیٰ مشتاق احمد،لینگوئج ٹیچر جامعہ ہجویریہ مولانا قاری ابوالخیر زوار حسین نعیمی اورقاری محمد فیصل جماعتی سمیت کثیر تعدادمیں زائرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔