لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق راوی میں غیور احمد سے1لاکھ 80ہزار نقدی اور موبائل فونز، ہڈیارہ میں تبسم سے 1 لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،نصیر آباد میں نصراللہ سے ایک لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں شیراز سے ایک لاکھ 32ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں وجاہت سے1 لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون،لیاقت آباد میں انصر سے75ہزار اور موبائل فون،شاہدرہ میں فیاض سے 60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا، رائیونڈ اور گرین ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ سبزہ زار مزنگ اور لاری اڈا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔