نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا سی ٹی او نے اپلائیڈ فار، غیرنمونہ، بوگس، نمبر واضح نہ لگانے والوں کو بھاری جرمانوں کا حکم دیدیا عمارہ اطہر نے کہا کہ کئی شہری ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس پر سیاہ پیپر لگا لیتے ہیں، جرائم پیشہ افراد شناخت چھپانے کے لیے جعلی، اپلائیڈ فار گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں نمبر پلیٹس پر ٹمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں ہوگا، موٹرسائیکل اور گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔