موٹرسائیکل چور گینگ کے 2 ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان سے پستول 30 بور بمہ گولیاں اور چوری شدہ 05 موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمدکر لیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہیں ایس پی اقبال ٹاؤن کی ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی اقبال ٹاؤن مغیث احمد ہاشمی نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔