14 سالہ سوتیلی بیٹی سے بداخلاقی کرنیوالا ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چوہنگ کے علا قہ میں 14سالہ بیٹی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔چوہنگ پولیس نے کارروائی کر کے 14سالہ لڑکی سے بداخلاقی کے مرتکب ملزم شاہد کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم بچی کا سوتیلا باپ ہے اور عرصہ ایک سال سے بداخلاقی کرتا رہا ہے لڑکی ہنجروال کے علاقے میں گھر میں کام کرتی ہے، والدہ نے بیٹی کو گھر جانے کا کہا تو لڑکی نے بداخلاقی کے متعلق بتایا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔والدہ کی درخواست پر ملزم شاہد کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔