بیوی،بیٹی کو تشدد کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار 

بیوی،بیٹی کو تشدد کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر گرفتارکروادیا گیا  تفصیلات کے مطابق خاتون کے رشتے دار نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں کال کر کے تشدد بارے اطلاع دی ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کا شوہر آئس کے نشہ کا عادی تھا کالر نے بتایا کہ خاتون کے شوہر نے چھری کے وار سے اپنی بیٹی کی انگلیاں بھی زخمی کر دی ہیں.ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا خاتون اور بچی کو ہسپتال منتقل کروایا.میانوالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر کو گرفتار کر لیاپولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا.۔

مزید :

علاقائی -