پولیس افسران میں تعریفی اسناد سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب 

پولیس افسران میں تعریفی اسناد سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پولیس لائن آئی ٹی سنٹر میں ڈیجیٹل ڈیٹیکٹو کورس کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد و سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقا د کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمدفیصل کامران اورایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا کہ تمام پولیس افسران و جوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تکنیکس کا علم ہونا ضروری ہے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ڈیجیٹل ڈیٹیکٹو  کورس کروایا گیا۔08 روزہ کورس کیلئے تجربہ کار پولیس افسران نے ٹریننگ کروائی۔پہلے مرحلہ میں تمام ڈویعنل آپس روم سے 14 پولیس افسران کو کورس کروایاگیا۔کورس میں بنیادی آئی ٹی سکلز۔سی ڈی آر۔آئی ایم ای آئی نمبرز۔سی سی ٹی وی اینڈ سیلولر ڈیٹا اینالسز،لوکیٹر ورکنگ۔جیو فینسنگ۔ڈیجیٹل پولیس ایپس کااستعمال کورس کا حصہ تھا۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ پولیس لائن آئی ٹی سنٹر میں مختلف کورسز۔محکمانہ شارٹ کورسزبھی کروائے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -