حکومت خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے،محمد علی درانی

حکومت خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے،محمد علی درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی فائر وال عوام ہیں انکے ہوتے انکو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، موجودہ حکومت کاکوئی مستقبل نظرنہیں آتا،یہ اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انٹرویو میں محمد علی درانی نے فیض حمید اور دیگر کی گرفتاریوں کے حوالے سے کہا فیض حمید سمیت دیگرگرفتاریاں ادارہ جاتی ہیں جس سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں، یہ گرفتاریاں جس وجہ سے بھی ہیں اس کا پی ٹی آئی یا سیاست پرکوئی منفی اثرنہیں پڑیگا،انکوائری ہوئی تو پی ٹی آئی اورانکے بانی کوفائدہ ہوگا اور انکی رہائی قریب آجائیگی، پی ٹی آئی اوراپوزیشن محفوظ ہیں حکومت والے ایکسپوزہوچکے ہیں عدالتوں نے جو مثبت اقدامات کئے اس سے ملک میں کولنگ اثرات پیداہوئے، حکومت اگرعدالت سے اورعدالت اگرانصاف سے لڑے گی توانارکی پیدا ہوگی۔انھوں نے خبردار کیا اگریہ کسی ترمیم سے عدالتوں پراثراندازہونگے تو خدا کی قسم ملک کونقصان ہوگا، حکومت ہوش کے ناخن لے،عوام سے نہ کھیلے، آگ سے کوئی نہیں کھیلتا، الیکشن سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کو شفاف انتخابات کیلئے ایجنڈا بناناہوگا۔8فروری کوعوام نے پیغام دیدیااپنے ووٹ کو عزت دلوائیں گے، جوبغیرووٹ کے بنے ہیں وہ اب رہ نہیں سکیں گے حکومت اورفوج ایک ہی ہوتے ہیں، اس لئے ایک پیج والاحکومتی بیانیہ غلط ہے انہوں نے 54سال اداروں کواپنی سیاست کیلئے استعمال کیا، اداروں کو حکومت کیساتھ بیٹھنا پڑتا ہے اسکایہ مطلب نہیں تمہیں فرشتہ سمجھا جاتا ہے۔

محمد علی درانی 

مزید :

صفحہ آخر -