فیض حمید گرفتاری غیر معمولی نوعیت کا کیس ہے، ملک احمد خان

 فیض حمید گرفتاری غیر معمولی نوعیت کا کیس ہے، ملک احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری کا معاملہ غیر معمولی نوعیت کا ہے۔جیلانی پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی  نے کہا کہ  جب 9 مئی کا واقعہ پیش آیا بانی پی ٹی آئی سربراہی کر رہے تھے، ایک ہی وقت میں 29 جگہوں پر حملے ہوئے، آپ سوشل میڈیا پر جیسی مرضی باتیں سن لیں یا کرلیں، دہشتگردوں کا ہاتھ افواج پاکستان نے روکا ہوا ہے، دنیا کی سب سے لمبی لڑی جانے والی جنگ میں افواج پاکستان شہادتیں دے رہی ہیں۔ اب ادارے نے کورٹ مارشل جیسا اقدام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جب تک فیض حمید والے معاملے کی تفتیش کی تفصیلات سامنے نہ آجائیں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ گٹھ جوڑ کے نتیجے میں بہت کچھ تبدیل کر دیا گیا، شواہد مل رہے ہیں کہ کیسے معاملات کو چلایا گیا، بغاوت کی سزا تو ہوگی، ایسی شخصیت پر پہلے کبھی ہاتھ ڈلا نہیں۔ ایک دن قبل بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں جنرل (ر) فیض سے کوئی تعلق نہیں، ایک دن قبل ثاقب نثار کہتے ہیں فیض حمید سے کوئی تعلق نہیں، خدا کا خوف ہونا چاہیے اس تعلق کی شہادت 25کروڑ لوگ دے سکتے ہیں، لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نوازشریف سے لوگوں کو توقعات ہیں کہ کروڑوں لوگوں کو ریلیف ملے گا، بجلی کی قیمت میں 14 روپے کی کمی ایک خاطر خواہ ریلیف ہے۔

 ملک احمد خان

مزید :

صفحہ آخر -