پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا کیس، التوا کی درخواست دائر
اسلام آباد (آئی این پی) پنجاب میں الیکشن ٹریبیونلز کے قیام کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے التوا کی درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں التوا کی درخواست دائر کی۔ متفرق درخواست کے مطابق سینئر وکیل حامد خان 6 ستمبر تک بیرون ملک ہیں اور عدالت کو چھٹی کی درخواست بھی دے چکے ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے کو حامد خان کی واپسی تک ملتوی کیا جائے۔ سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 19 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔
درخواست دائر