اسلام آ باد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 5روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق نے سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانیکی آخری تاریخ 18اگست سے بڑھا کر23 اگست مقرر کردی گئی ہے۔
ٹیکس