بجلی بلوں پر ریلیف نواز شریف کا  اہل پنجاب کو تحفہ، عظمیٰ بخاری

بجلی بلوں پر ریلیف نواز شریف کا  اہل پنجاب کو تحفہ، عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بجلی کے بلوں پر ریلیف نوازشریف کا پنجاب کے عوام کو تحفہ ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف اور شہبا ز شریف کی جانب سے مریم نواز کی بہترین کارکردگی پر شاباش دینا خوش آئند ہے، پاکستان کے دو وزیراعظم مریم نواز کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دے رہے ہیں، یہ مریم نواز کیلئے فخر اور بڑے اعزاز کی بات ہے، مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب میں جو کارنامے سرانجام دیئے وہ تاریخی اور قابل ستائش ہیں، انہوں نے اپنے وسائل سے پنجاب کے عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولیات مفت مہیا کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے، روٹی کی قیمت میں کمی مریم نواز کی بہترین حکمت عملی اور ہوم ورک کا نتیجہ ہے، پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس مریم نواز کا انسانیت دوست اقدام ہے، پنجاب میں آج باقی صوبوں کی نسبت مہنگائی قدر کم اور اشیا خورد عام آدمی کی پہنچ میں ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا بجلی کے بلوں پر ریلیف نواز شریف کا پنجاب کے عوام کو تحفہ ہے، مریم نواز بہت جلد پنجاب میں سولر پینل اور اپنا گھر اپنی چھت منصوبے کو لانچ کرنے جا رہی ہیں۔ مریم نواز 25 ہزار ہونہار طلبہ کو سکالرشپ دینے کی منظوری دے چکی ہیں، یہ سب نواز شریف کی لیڈرشپ اور ان کی رہنمائی کی بدولت ممکن ہو رہا ہے، پنجاب پانچ سال بعد دوبارہ 2018 والا پنجاب بنے گا، 2018 سے 2022 تک پنجاب پنکی، گوگی اور بزدار گینگ کے حوالے رہا، اس گینگ نے پنجاب کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا۔ عظمی بخاری نے کہا جو لوگ مریم نواز پر انگلیاں اٹھا رہے ان کے اپنے صوبے میں کرپشن کی آوازیں پارٹی کے اپنے لوگ اٹھا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور کی اپنی کابینہ کے لوگ انکی کرپشن کی داستانیں خود بے نقاب کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے چند ماہ کی کارکردگی سے ثابت کیا وہ نوازشریف کا وزیراعلی کیلئے درست انتخاب ہیں۔

عظمیٰ بخاری

مزید :

صفحہ اول -