سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بشریٰ بی بی  کو عدالت پیش کرنے سے معذرت

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بشریٰ بی بی  کو عدالت پیش کرنے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(آئی این پی) اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے سکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر بشریٰ بی بی کو کیس کی سماعت کے سلسلے میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کیخلاف 9مئی کے مقدمات کی تفتیش اور جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو خط لکھ دیا۔ ایس پی اڈیالہ جیل نے خط میں لکھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر اڈیالہ جیل میں آج سماعت ممکن نہیں، جیل میں 190ملین پاؤنڈ کی سماعت بھی ہونی ہے، بشریٰ بی بی کو سکیورٹی وجوہات کے باعث پیش نہیں کیا جاسکتا۔ ایس پی جیل کے خط پر وکلا ء صفائی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے سامنے سپرنٹنڈنٹ جیل کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

ایس پی اڈیالہ

مزید :

صفحہ اول -