ڈنمارک کی شپنگ کمپنی کا پاکستان میں   2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

ڈنمارک کی شپنگ کمپنی کا پاکستان میں   2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی) ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک نے پاکستان میں 2  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔جاری اعلامیہ  کے مطابق منصوبے کے تحت پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا اور یہ سرمایہ کاری پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایس آئی ایف سی کی بدولت ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک اگلے دو سالوں میں پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ رواں ماہ مارسک شپنگ کمپنی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے ڈنمارک کا دورہ کریں گے۔وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ نے کہا ہے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بجٹ میں پروسیسنگ پلانٹس، فشریز سیڈز، اور فیڈ پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے اور ہم سمندری برآمدات کے لیے پروسیسنگ پلانٹس بنانے کے لیے زمین فراہم کریں گے۔

 ڈنمارک شپنگ کمپنی

مزید :

صفحہ اول -