ایف بی آر کی جانب سے تاجر دوست  سکیم کے تحت ٹیکس وصولی کیلئے نوٹسز جاری

  ایف بی آر کی جانب سے تاجر دوست  سکیم کے تحت ٹیکس وصولی کیلئے نوٹسز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے فیلڈ فارمشنز نے تاجر دوست اسکیم کے تحت ٹیکس وصولی کے لیے تاجروں کو نوٹسز جاری کرنا شروع کردیا جبکہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں نے شدید پریشانی کا اظہار کردیا۔ایف بی آر کے فیلڈ فارمشنز کی جانب سے تاجر دوست اسکیم کے تحت دکانداروں سے ایڈوانس ٹیکس طلب کیا گیا ہے۔یف بی آر کی جانب سے نوٹسز کے اجرا پر چھوٹے تاجر اور دکان دارشدید پریشان ہیں کیونکہ ہر مہینے کی 15 تاریخ تک تاجر دوست اسکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی جائے گی۔دوسری جانب تاجروں نے حکومتی تاجر دوست اسکیم کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، تاجر برادری کا تاجر دوست اسکیم کے تحت ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے اور  اس مقصد کے لیے تاجروں کے دونوں دھڑے ایک ہوگئے۔

ایف بی آر

مزید :

صفحہ اول -