سندھ: منکی پاکس سے بچاؤ سے متعلق ایڈوائزری جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبہ سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے منکی پاکس سے بچا ؤسے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔محکمہ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق منکی پاکس انفیکشن جانوروں سے انسانوں یا ایک انسان سے دوسرے انسان میں ایک میٹر کے فاصلے سے پھیل سکتا ہے، بخار، سر اور پٹھوں میں درد، گلے کی خراش اور غدود کی سوجن مرض کی ابتدائی علامات میں شامل ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق دوسرے مرحلے میں جسم پر سرخ دھبے ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں جو 2 سے 4 ہفتے تک رہ سکتے ہیں، مرض کی تشخیص کے بعد مریض کو ضروری سامان کے ساتھ قرنطینہ کرنا ضروری ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ منکی پاکس سے بچا کے لیے ہاتھوں کی صفائی، سینیٹائزر اور این 95 ماسک کا استعمال ضروری ہے۔