شیرگڑھ،منشیات نوجوان نسل کی زندگی داؤ پر لگا دیتی ہے
شیرگڑھ (نامہ نگار) شیرگڑھ میں واقع نشے کی مریضوں کی علاج معالجہ کے لیے قائم ''ہسپتال امید ویلفیر ارگنائزیشن'' کے قاری مسیح اللہ کے زیر نگرانی نواب شیر محمد طلحی محمد اسد محمد آفتاب فیصل یوسف زئی ایڈوکیٹ نے ناظرہ پر ختم القرآن کی سعادت مکمل کر لی اس سلسلے میں '' امید ویلفیر ارگنائزیشن شیرگڑھ کے احاطے میں ایک بابرکت تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ الحدیث والقران مولانا محمد قاسم تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض عزت خان نے سر انجام دیے تقریب میں سہارا ویلفیر ٹرسٹ کے صدر ملک مجاہد فیروز سیکرٹری اطلاعات عزت خان فنانس سیکرٹری حاجی نور حبیب مہمند عرف مرزا ممبران افتخار علی خان رازق سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے معروف و مقبول نعت خوان عبدالحکیم سدا بہار خالد جان ذیشان خان اور ہسپتال میں داخل مریضوں نے کثیر تعداد میں شرکت اس موقع پر ناظرہ پر ختم القران کی ختم مکمل کرنے والے افراد میں سہارا ویلفیر ٹرسٹ کے صدر ملک مجاہد فیروز نے 5 عدد قرآن پاک انہیں ہدیہ کر دی تقریب سے مولانا محمد قاسم ملک مجاہد فیروز عزت خان عبدالحکیم سدا بہار فیصل یوسف زئی اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کی زندگی داؤ پر لگاتی ہے نشے نے متعدد ماؤں کی گودیں اجاڑ دی ہے اسلام میں ہر قسم نشہ حرام ہیں نشے کے مکروہ دھندے کے خلاف ہم سب کو جہاد جاری رکھنا ہوگا منشیات فروش دہشت گردوں سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں اسکے تدارک کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک خدادا پاکستان کو ایک صحت مند نوجوان طبقہ ملکر ملک کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکیں منشیات کی لعنت ایک وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے اور دنیا بھر میں اسکی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے سب سے دکھ کی بات یہ ہے کہ آجکے نوجوان نسل اس کاشکار ہو رہی ہے منشیات فروشوں کا نیا ٹارگٹ تعلیمی ادارے ہیں جو کسی بھی صورت مختلف سکولز کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو اپنا شکار بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا اور اپنے ارد گرد ایسے افراد کی رہنمائی کرکے انکی قیمتی زندگیوں کو بچانا ہوگا سول سوسائٹی شہری والدین اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ منشیات کی قباحتوں اور اسکے معاشرے اور انسانیت پر منفی اثرات کو نمایاں کرنے اور عوام میں منشیات کے خلاف آگاہی کو عام کرنے میں حکومت محکمہ پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں پاکستان ہمارا ہے اسکی نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ رکھنے کیلیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا منشیات کے خلاف جدوجہد دینی فریضہ اور معاشرے کو برائیوں سے بچانا ثواب کا کام ہے