نوشہرہ،بدبخت بھائی کے ہاتھوں جوانسال بہن قتل
نوشہرہ (بیورورپورٹ) فجر کی نماز کیلئے بہن کو اٹھانے پر بہن بھائی کے مابین تکرار، بھائی نے طیش میں آکر بہن کو قتل کر دیا ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار جبکہ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں میوہ گل ساکن افغانستان حال حکیم آباد نوشہرہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہم سب گھر والے اپنے اپنے کمروں میں سورہے تھے میرے بیٹے حمزہ نے اپنی بہن آسما کو فجر کی نماز کے لیے آواز دی جو نہیں اٹھ رہی تھی جس پر دونوں بہن بھائی میں تکرار شروع ہوئی اور دوران تکرار میرا بیٹا حمزہ طیش میں آگیا اور انہوں نے پستول اٹھا کر اپنی بہن آسما پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میری بیٹی آسما موقع پر جاں بحق ہوگئی ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ پولیس آلہ قتل برآمد کرتے ہوئے ملزم حمزہ ولد میوہ گل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،