قصور،3 منشیات فروش 2 کلو سے زائد ہیروئن سمیت گرفتار

قصور،3 منشیات فروش 2 کلو سے زائد ہیروئن سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ)  پولیس ملازمین کی آشیرباد سے ڈرون کے ساتھ منشیات سمگلر کرنے والے منشیات فروشوں کو 2کلو گرام سے زائد ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا، پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 5پولیس اہلکاروں اور تین منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیل کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ مصطفی آباد سید حسن عمران نے علاقہ بھر میں منشیات فروشی کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران اطلاع ملنے پر وڈارا روڈ بی آربی نہر کے قریب سے منشیات فروشوں حویلی نتھو والی کے رہائشی محمدمبشر ولد شیر محمدمیو، ریاض عرف ایاز ولد آس محمدمیواور محمدایاز ولد عبدالرحمن میو کو 2کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ڈرون کیمرہ سمیت گرفتار کرلیا۔ دورانِ تفتیش منشیات فروشوں نے بتایا کہ چند روز قبل تھانہ مصطفی آباد میں تعینات ایگل سکواڈ قصور کے ملازمین حویلی نتھو والی خورد کے رہائشی خالد ولد صلاح الدین میو، ترگہ کے رہائشی عابدعلی ولد محمدادریس میو، گگھڑ سہاری کے رہائشی احمددین میو، جونیکی کے رہائشی سہیل انور ولد محمدانور انصاری اورنظام پورہ کے رہائشی طالب مشتاق ولد مشتاق مسیح نے ہمیں ہیروئن سمیت پکڑا تھا اور سودے بازی کرکے ہمیں چھوڑ دیا۔ اب ہم جو ہیروئن سمگل کررہے ہیں وہ انہی پولیس ملازمین سے خریدی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔