کراچی، کورنگی ندی پر گاڑی حادثے کا شکار، کئی افراد زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کورنگی ندی میں اندھیرے کے باعث سٹرک پر رکھے پتھروں سے گاڑی ٹکرا گئی، کئی افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار فیملی گلبرگ کی رہائشی تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے اور گاڑی کو کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹادیا گیا ہے۔