سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکومت سندھ کے خلاف پروپیگنڈا کی تردید
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف نیوز چینلز کی جانب سے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے موقف بغیرآڈٹ آبزرویشنز کی بنیاد پر بے ضابطگیوں کا الزام لگا کر خبر چلانا صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔سیف کا مانیٹرنگ سسٹم تمام سکولوں کی تفصیلات حاصل کرتا ہے اور ادائیگی صرف سالانہ مانیٹرنگ کے ذریعے جمع ہونے والے بچوں کی ہیڈ کانٹنگ کے بنیادوں پر کی جاتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یہ خبر سال 22۔2021 کے آڈٹ ابزرویشنز سے ہے جس پر محکمے کی آڈٹ کمیٹی میں بحث نہیں کی گئی، ادائیگیوں میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہے۔ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس کا اسٹیٹ بینک کے منظور شدہ چارٹرڈ اکانٹنٹس سے باقاعدگی سے آڈٹ بھی کیاجاتا ہے۔ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفرادی شراکت داروں کو ادائیگیاں معاہدوں کے ساتھ فراہم کردہ کھاتوں میں کی جاتی ہے۔ تنظیموں کو ادائیگیاں تنظیم کے کھاتوں میں کی جاتی ہے نہ کہ افراد کو۔ادائیگیاں انفرادی شراکت داروں کو کی جاتی ہیں کیونکہ وہ معاہدوں کے دستخط کنندہ ہیں اور اسکولوں کے کام کی ذمہ دار ہیں۔ ترجمان سندھ ایجوکیشن فانڈیشن نے مزید کہا کہ تمام اسکول یا تو رجسٹرڈ ہیں یا رجسٹریشن کے عمل میں ہیں، کچھ اسکول اپنے رجسٹریشن کی تجدیدکے عمل میں ہیں۔