خیبر،پاک افغان طورخم شاہراہ عوام کے لئے درد سر
خیبر (نمائندہ پاکستان) پاک افغان شاہراہ عوام کے لئے درد سر بن گیا آئے روز قومی مسائل احتجاجوں سے جبکہ تیز بارشوں سے گھنٹوں تک بند ہوتی ہے گزشتہ روز بڑے سیلابی ریلے سے شاہراہ تقریباً پانچ گھنٹوں تک بند رہا زین تارا اور کٹہ کشتہ کے مقام پر شاہراہ بندش سے سینکڑوں چھوٹے بڑی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں افغانستان جانے والے مسافر خواتین بچے بوڑھے جس میں مریض بھی شامل ہیں شدید ازیت سے گزر گئے واضح رہے کہ صبح سویرے لنڈیکوتل میں موسلادار بارش سے مختلف علاقوں سے سیلابی ریلے نکل آئیں جس سے پاک افغان شاہراہ کٹہ کشتہ اور زین تارا کے مقام پر گھنٹوں تک بند رہا سیلابی ریلے سے پاک افغان شاہراہ پر سیلابی ریلا چھ مقامات پر سے گزرتا ہے جس سے پھر شاہراہ گھنٹوں تک بند ہوتی ہے جس سے مسافروں سمیت لوکل لوگ بھی شدید مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں تقریباً آٹھ دس سال پہلے شاہراہ یو ایس ایڈ فنڈ سے تعمیر کیا جا رہا تھا جس کے لئے تقریباً سات ارب روپے منظور ہوئے تھے جس کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دیا گیا تھا اس وقت شاہراہ پر مبینہ طور پر چھ مقامات پر جہاں پر سیلابی ریلہ گزرتا ہے وہاں پر پلز تعیمر کرنا شامل تھا اور پی سی ون بھی تیار کیا گیا تھا لیکن آخری موقع پر پلز پراجیکٹ سے نکال دیا گیا جس سے اب شاہراہ آدھا تصور کیا جاتا ہے کیونکہ بارشوں کے دوران عوام خوار وزلیل ہو رہے ہیں لنڈیکوتل اور جمرود کے عمائدین نے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہ پر پلز تعیمر کیا جائے تاکہ آئے روز عوام زلالت سے مزید بچ سکے