کوہ لسیمان،طوفانی بارشیں،ندی نالوں میں سیلابی ریلہ،ہائی الرٹ

کوہ لسیمان،طوفانی بارشیں،ندی نالوں میں سیلابی ریلہ،ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                ڈیرہ‘راجن پو‘ر(نمائندہ پاکستان“ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور شہر سمیت کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ پر موسلا دھار بارش بارش کے باعث کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ (بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

سے نکلنے والے 6 سیلابی نالوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا، سیلاب کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے سیلابی پانی راجن پور کے زمینی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے تفصیل کے مطابق راجن پور کے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان پر بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے جس سے پہاڑی سلسلہ سے آنے والے 6 سیلابی دروں اور ان سے نکلنے والے نالوں میں سیلابی ریلے داخل ہو گئے ہیں محکمہ انہار فلڈ ڈویژن کے مطابق ابتک کی جو سطح ریکارڈ کی گئی ہے اس کے مطابق کاہا سلطان نالے میں سیلابی پانی کی سطح بڑھ کر 20 ہزار کیوسک ہو گئی ہے جبکہ چھاچھڑ نالے میں سیلابی پانی کی سطح 14860  ریکارڈ ہوئی ہے کالا بگا کھوسڑا میں میں پانی کی سطح 5170 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے اسی طرح پٹوخ نالے میں سیلابی پانی کی سطح 2670 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے سوری شمالی میں پانی کی سطح 4220 کیوسک ریکارڈ ہوئی ہے  زنگی نالے میں سیلابی پانی کی سطح 3840کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے سوری جنوبی میں سیلابی پانی کی سطح 3557کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے  کھمبی نالے میں بھی سیلابی پانی داخل سطح 3340 کیوسک ہے دوسری جانب بارش جو ضلع راجن پور بھر میں وقفے وقفے سے جاری ہے اس سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں نیے تعینات ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ نے شہر کا دورہ کیا انہوں نے سرکاری محکموں کو سیلابی صورتحال پر الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے  رہا،بارش سے بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہوگیااورکئی گھنٹے بجلی بندرہی۔دریں اثناندی نالو ں میں طغیانی،وزیراعلی مریم نواز نے متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا، ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے علاقوں میں رودکوہی کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کاحکم دیدیا، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ندی نالو ں میں طغیانی کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے علاقوں میں رود کوہی کے خطرات کے پیش نظر بروقت حفاظتی اقدامات کاحکم دیاہے