کوٹ ادو‘مکان کی چھت گرنے سے 16سالہ لڑکی ملبے تلے دب گئی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)بستی گٹ کے غریب شہری کے کچے مکان کی چھت بارشوں کو برداشت نہ کرسکی غریب(بقیہ نمبر12صفحہ7پر)
شہری کے مکان کی چھت گرنے سے سولہ سالہ لڑکی چھت کے ملبے تلے دب گئی،کچے گھر کے کمرہ کی چھت کے ملبے کے نیچے سے سولہ سالہ لڑکی کو نکالا گیا،نیم مردہ حالت میں متاثرہ لڑکی کو ڈی ایچ کیو لایا گیا فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کی وجہ ملتان منتقل کیا گیا۔