ملتان‘سیلاب کا خدشہ‘اداروں کو تیار رہنے کا حکم

ملتان‘سیلاب کا خدشہ‘اداروں کو تیار رہنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب سے بچاوکے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اس سلسلے میں بارشوں کہ حالیہ لہر کہ(بقیہ نمبر13صفحہ7پر)

 باعث دریاوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام ضلعی محکمے فوری حرکت میں آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روڈ ڈپٹی کمشنر افس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض نے سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم احمد سندھو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اس حوالے سے لوگوں کی نقل مکانی ایمرجنسی سامان کی فراہمی اور کیمپس کے قیام کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی محکموں کو ہدایت کی کہ بارشوں کے حالیہ سلسلے کے دوران اپنی تمام مشینری کو فیلڈ میں رکھا جائے تاکہ شہریوں کو ہر قسم کی پریشانی سے بچایا جا سکے۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔قبل ازیں اجلاس میں واسا اور ریسکیو حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔٭٭٭٭٭[7:31 AM, 8/17/2024] Rana Irfa