میپکو ریجن‘بارشیں‘اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا ٹاسک

میپکو ریجن‘بارشیں‘اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا ٹاسک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان‘رحیم یار خان (سٹی رپورٹر‘  بیورو رپورٹ) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی نے جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں مسلسل بارشوں کے(بقیہ نمبر14صفحہ7پر)

 سپیل کے پیش نظر تمام آپریشنل افسران اورسٹاف کو سرکاری تعطیل کے روز بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور کہا ہے کہ میپکوریجن کے 9آپریشن سرکلوں کے ایس ڈی اوز، ایکسین اور ایس ایز مون سون بارشوں میں متاثرہونے والے فیڈرز /علاقوں کی بجلی بحال کرنے کے لئے تیار رہیں جبکہ شعبہ میٹریل مینجمنٹ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام فیلڈ اور ریجنل سٹورز کھلے رکھے جائیں اگر کسی جگہ ٹرانسفارمرز،پولز، کنڈکٹر کی ضرورت ہوتو فوری طورپر فراہم کیاجائے۔ دریں اثنا ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مسلسل کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ ملتان، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور ساہیوال سرکلوں کے فیڈرزتیز اور مسلسل بارش سے ٹرپ ہوئے جنکی بحالی کے لئے عملہ ہائی الرٹ رہا۔ چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد راعی نے پاور کنٹرول سنٹر میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی اور تمام سرکلوں کے ایس ایز سے مسلسل رابطے میں رہے جبکہ سرکلوں کے کنٹرول رومز میں بھی بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی گئی۔ صادق آباد سمیت گردنواح میں تیز بارش سے لوٹینشن پولز، تاریں اور میٹرزگرگئے۔ میپکو ٹیموں نے بروقت بجلی بحالی کے لئے کام شروع کیا اور متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کی۔

دریں اثنامیپکو ترجمان کے مطابق حالیہ بارش کے باعث حفاظتی تدابیر کے تحت عوام کو اپیل کی جاتی ہے کہ موسم برسات میں احتیاط کریں بجلی کے پول اور ڈسٹری بیوشن لائنز کے نزدیک پتنگ بازی ہرگز نہ کریں جانوروں کو بجلی کے کھمبوں سے باندھنے سے گریز کریں خود کو اور اپنے بچوں کو بجلی کے تنصیبات سے دور رکھیں بجلی کے ٹرانسفارمرز پول اور لائنوں کے قریب مت جائیں حادثات سے بچنے کے لیے بجلی کی ٹوٹی ہوئی تاروں سے فاصلہ رکھیں گیلے ہاتھوں سے برقی آلات اور تاروں کو نہ چھوئیں بجلی کے کھمبوں کے نزدیک جمع پانی سے ہرگز نہ گزریں۔بارش کے دوران برقی آلات استعمال کرتے وقت اپنا اور اپنی فیملی کا خاص خیال رکھیں۔ میپکو سرکل رحیم یارخان انتظامیہ تیز بارش کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہونے پرصارفین کو درپیش مشکلات کے لیئے معذرت خواہ ہے۔