ڈیرہ‘دن بھر 77ملی لیٹر بارش ریکارڈ
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورت)ڈیرہ غازیخان میں صبح7بجے سے(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)
شام ساڑھے پانچ بجے تک77ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں بارشی پانی کی بروقت نکاسی کیلئے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ کی ٹیم فیلڈمیں الرٹ ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان فاروق تارڑ،اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان،سی اووز مسرت عباس،جوادالحسن گوندل،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران بدستور فیلڈ میں موجود ہیں ڈیرہ غازیخان شہر کے مختلف علاقوں سے بارشی پانی کی بروقت نکاسی عمل کی نگرانی کی جاری ہے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نکاسی آب آپریشن کی بدستور مانیٹرنگ کررہے ہیں۔بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو ممکن بھی بنایا گیا ہے۔سڑکوں بازاروں،گلی محلوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کیلئے فل کیپسٹی کے ساتھ ڈسپوزل سٹیشنز کام کررہے ہیں جب کہ عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کیلئے آپریشن جلد مکمل کیا جارہا ہے۔