اہل ملتان جماعت اسلامی کے ساتھ تحریک کامیاب ہوگی‘ صفدر ہاشمی  

اہل ملتان جماعت اسلامی کے ساتھ تحریک کامیاب ہوگی‘ صفدر ہاشمی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ اہل ملتان نے جلسہ عام میں شرکت کر (بقیہ نمبر17صفحہ7پر)

کے ثابت کر دیا کہ اہل ملتان حافظ نعیم الرحمن کے ساتھ ہیں۔ شہر میں 1 دن کی بارش نے پورے نظام کو مفلوج کردیا ہے۔شہر میں موٹر سائیکل سواروں کے 2000 روپے کے چالان کا سلسلہ بند کیا جائے۔ واسا ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے شہر کی گلیاں تاریک ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ محض فوٹو سیشنز میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلسہ میں شرکت پر ملتان کے شہریوں کا مشکور ہوں۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مزید کہا کہ شہر کی گلیوں میں اندھیر نگری ہے شہر چوروں ڈکیتوں کی آمجگاہ بن چکا ہے۔ اگر انتظامیہ شہریوں کے مسائل کو حل نہیں کرتی تو جلد ان کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے انہوں نے جے آئی یوتھ کے کارکنان سے کہا کہ چوکوں پر جہاں پولیس اہلکار بلا جواز موٹرسائیکل سواروں کا چالان کرتے نظر آئیں اسی علاقہ سے ان نوجوانوں کے ساتھ ملکر پرامن مزاحمت اور حق دو عوام کو تحریک کا آغاز کریں۔ یہ بیوروکریسی عوام کا خون نچوڑتی ہے اب انہیں بھی احتساب کے دائرہ میں آنا ہوگا ہم اپنی پرامن مزاحمت سے پرامن جدوجہد سے اپنے حقوق حاصل کریں گے۔ شہر ملتان پر مسلط طبقہ کو عوام کو حقوق دینا ہونگے۔