صوبائی محتسب پنجاب‘جولائی میں 136افراد کی داد رسی 

صوبائی محتسب پنجاب‘جولائی میں 136افراد کی داد رسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی   ر پورٹر)ایڈوائزرصوبائی محتسب پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ ریجنل آفس محتسب پنجاب ملتان باقاعدگی سے شکایت کنندگان کی دادرسی کر ر(بقیہ نمبر19صفحہ7پر)

ہا ہے۔ ماہ جولائی 2024 میں 136 شکایت کنندگان کی دادرسی کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے اپنی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  واسا میں سیوریج لائن کی بحالی کی 31 شکایات موصول ہوئیں جن کی دادرسی کروائی گئی۔محکمہ میونسپل کارپوریشن کی کل 12 شکایات موصول ہوئیں شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی تلفی کی بابت کارروائی عمل میں لائی گئی نیز غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کا خاتمہ کرایا گیا۔ تجاوزات کی مد میں 4لاکھ 77 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کر کے خزانہ سرکار میں داخل کرائے گے۔ اسی طرح سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 10 شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے گلیوں اور سڑکوں کی صفائی کروائی گئی۔ محکمہ پولیس کے خلاف 23 شکایات موصول ہوئیں جن کی دادرسی کراتے ہوئے 24 ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا۔ محکمہ مال / ریونیو ریکارڈ کی درستی کی 24 درخواستیں تقسیم اراضی کے یر التوافیصلے و تحقیقات کی تکمیل کرتے ہوئے دادرسی کروائی گئی۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی 2 پراپرٹی ٹیکس نوٹسزکی صحیح تشخیص کراتے ہوئے دادرسی کروائی گئی۔ محکمہ سول ڈیفنس نے 37 غیر قانونی سلنڈر کی ری فلنگ اور غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 8لاکھ 52 ہزار800 روپے کے جرمانے عائد کئے۔ محکمہ تعلیم میں 4 سکول سرٹیفکیٹ کے اجراء، جی پی فنڈز کے اجراکی بابت داد رسی ہوئی۔ یونیورسٹی میں ایک ایم ایس سی کی ڈگری کا اجراکراتے ہوئے دادرسی کی گئی۔ اسی طرح ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی 6 درخواستوں جو عطائیوں کے خلاف تھیں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 50 ہزار روپے کا جرمانہ سمیت متعدد غیر قانونی کلینک / میڈیکل سنٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔