پنجاب پولیس‘متعدد افسروں کی گریڈ 19میں ترقی 

پنجاب پولیس‘متعدد افسروں کی گریڈ 19میں ترقی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (وقائع نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر  سینئر افسران کی جانب سے سینٹرل پولیس آفس لاہو(بقیہ نمبر21صفحہ7پر)

ر میں چیف ٹریفک آفیسر ملتان سردار موارہن خان کو ایس ایس پی پروموٹ ہونے پر نئے عہدے کے رینک لگائے گئے۔ ترقی پانے والے افسران میں شازیہ سرور، زونیرہ اظفر، سید علی، نصیب اللہ خان، سید غضنفر علی شاہ اور احمد محی الدین، محمد راشد بھی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے گریڈ 18 سے 19 پروموشن پر افسران کو مبارک باد دی۔ انہوں نے مزہد کہا کہ محکمانہ ترقی ہر افسر کے کیرئیر کا اہم حصہ، ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے، تمام افسران پہلے سے زیادہ محنت اور خلوص نیت سے کام کرتے ہوئے بطور مثالی لیڈر ترقی کے ثمرات عوام کو منتقل کریں۔دریں اثنا ملتان سے تعلق رکھتی والی خاتون پولیس آفیسر زونیرہ اظفر کو گریڈ 19 میں بطور ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔وہ اس سے قبل راولپنڈی میں گریڈ 18 میں رہ کر  ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہیں ہیں۔زنیرہ اظفر ملتان میں بھی ایس کینٹ کے عہدے پر ایک سال سے زائد عرصہ تک فائز رہیں ہیں۔اس کے علاہ انکی قابلیت اور ایمانداری کو مد نظر رکھتے ہوئے اس دور کے سی پی او نے انکو  ایس پی ہیڈ کوارٹر کا اضافی چارج اور کروڑوں روپے کے بجٹ کے استعمال کیلئے ڈی ڈی او پاور بھی دی ہوئی تھی۔مزید برآں یاد رہے زونیرہ اظفر کو آئی جی پنجاب نے ملتان میں اکلوتا پولیس ٹریننگ سکول کے خالی عہدے کمانڈنٹ کی اضافی ذمے داریاں سونپی ہوئیں تھیں۔زونیرہ اظفر  نے اس دوران ٹریننگ سکول  میں اپنی قابلیت کے جوہر دیکھائے۔ٹرینگ کالج ملتان کو ایک مقام دلوایا۔کرپشن کا خاتمہ کیا۔اس کے علاہ زونیرہ اظفر کی سربراہی میں ایک بیج کی پاسنگ پریڈ کی تقریب منعقد کروائی گئی تھی۔جو قابل تعریف رہی۔جہاں شرکا نے انکی کارکردگی اور کھانے کے انتظام کو اعلی معیاری قرار دیا۔ یہی نہیں انکی کاوشیوں کی وجہ سے پولیس ٹریننگ سکول کو کالج کا درجہ بھی ملا۔جو بہت بڑا کارنامہ تھا۔زونیرہ اظفر نے ہمیشہ اپنی تعیناتی کے دوران میرٹ کو ترجیح دی۔پولیس کا سر فخر سے بلند کیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ  زونیرہ اظفر ملتان کی بیٹی ہے۔جس نے ملتان کا سر فخر سے بلند کیا ہے[7:34 AM, 8/17/2024]