خانیوال‘ سی او ایجوکیشن عمارت پر الٹا قومی پرچم لہرانے کا انکشاف
خانیوال (نمائندہ پاکستان)الطاف ثاقب لڑکا سی ای او ایجوکیشن خانیوال کی ایک اور نااہلی منظر عام پرآگئی‘14اگست کے موقع پر سی ای او ایجوکیشن دفتر پر اُلٹا پرچم لہرا دیاگیا(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)
او رتاحال اُلٹا پرچم لہرا رہا ہے اگر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کا یہ حال ہوگا تو ضلع خانیوال میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ سے کسی بھی اچھے سنجیدہ عمل کی توقع کیسے رکھی جائے۔سماجی حلقوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر خانیوال خانیوال کے سکولوں کا وزٹ کررہے ہیں لیکن اپنے زیر سایہ سی ای او ایجوکیشن آفس کا قبلہ درست نہ کراسکے۔الطاف ثاقب لڑکا سی ای او ایجوکیشن کی اس نااہلی کا ثبوت اور کیا ہوگا مبینہ ذرائع کے مطابق سی ای او ایجوکیشن کا مقصد صرف پیسہ کمانا اور سیاستدانوں کے ڈیروں پر چکرلگاکر اپنی تعیناتی کو طویل کرنا ہے سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔