سی ای او ہیلتھ ڈیرہ کو دھمکی آمیز خط سول لائنز پولیس کی کارروائی شروع

سی ای او ہیلتھ ڈیرہ کو دھمکی آمیز خط سول لائنز پولیس کی کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹٹر)چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر (بقیہ نمبر27صفحہ7پر)

سول لائنز پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں نامعلوم ملزمان نے ڈاکٹر ادریس لغاری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں ضلع چھوڑنے کا کہا ہے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے کی دھمکی دی گئی ہے واضح رہے کہ ڈاکٹر ادریس لغاری کو حال ہی میں پولیو فری ضلع قرار دینے سمیت ضلع کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے قابل تعریف کارکردگی کے اعتراف میں قائداعظم ایوارڈ بھی دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور خط کے معاملے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس سے رابطہ کیا گیا تو کال اٹینڈ نہیں کی وہ فوری تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔