بجلی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا‘ چوہدری یوسف
گگو منڈی(نامہ نگار)چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے نے (بقیہ نمبر29صفحہ7پر)
کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد قائد مسلم لیگ ن کی طرف سے 500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ 14روپے کمی کا اعلان عوام کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے اور عوام نے سکھ کی سانس لی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں اٹھائے گئے عوام دوست اقدامات سے عوام کی مشکلات میں کمی آئی ہے اور انہیں اپنی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولت میسر آئی ہے ساور اب پنجاب حکومت کی طرف سے بجلی کے نرخ میں 14روپے فی یونٹ کمی کے اعلان نے عوام کے دل جیت لیے ہیں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مستقبل میں بھی عوامی خواہشات کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔