نو مئی واقعات‘ پی ٹی آئی رہنما میاں عمران دھنوتر کی ضمانت کنفرم
شاہجمال(نمائندہ پاکستان)نو مئی واقعات میں ناجائز ملوث کر کے(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)
تھانہ کھر فورٹ منرو میں بارڈر ملٹری فورس کیجانب سے درج کئے گئے بوگس مقدمات میں میاں عمران دھنوتر کی ضمانت کنفرم پندرہ سال سے فورٹ منرو کی جانب گیا ہی نہیں باوجود اس کے دس مئی کو مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے اشتہاری قرار دے دیا گیا ضمانتیں کنفرم ہونا حق سچ کی فتح ہے مقدمات بانی پی ٹی آئی کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کی سزا ہے میاں عمران دھنوتر کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو۔ نو مئی واقعات دس مئی کو تھانہ کھر فورٹ منرو بارڈر ملٹری فورس نے ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 271و راہنما تحریک انصاف میاں عمران دھنوتر کیخلاف روڈ بند کر کے احتجاج کرنے توڑ پھوڑ کرنے کے جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے تحت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے معلوم نہ ہونے پر انہیں اشتہاری قرار دیکر متعدد بار بھاری پولیس نفری نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی ناکام رہی بعد ازاں انہوں نے عبوری ضمانتیں کرائیں آج وہ اپنے وکلا پینل کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ غازیخان کی عدالت میں پیش ہوِئے وکلاکے دلائل سننے کے بعد انکی ضمانت کنفرم کر دی گئی بعد ازاں میاں عمران دھنوتر نے شاہجمال میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پندرہ سالوں میں کبھی بھی متعلقہ تھانہ یا فورٹ منرو نہیں گئے باوجود اس تھانہ میں اندراج مقدمہ نو مئی واقعات پر سوالیہ نشان ہے کہ یہ واقعات کس نے کئے کس نے کرائے کون ان واقعات میں ملوث تھا بہر حال پی ٹی آئی یا بانی پی ٹی آئی کے سپورٹر ورکر ملوث نہیں تھے خود ساختہ واقعات کی بنیاد پر پی ٹی آئی کیخلاف انتقامی کاروائیاں کارکنان کو جھکانے کریش کرنے کے لئیے کی جارہی ہیں وہ ڈٹ کے کھڑے ہیں پاکستان کیساتھ بانی پی ٹی آئی کیساتھ۔