سوئی گیس ٹاسک فورس کا مختلف علاقوں میں آپریشن‘سات کنکشن منقطع
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک(بقیہ نمبر31صفحہ7پر)
فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں سات میٹر منقطع اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف کا میٹر غیر قانونی کالونی میں استعمال کیا جارہا تھا، میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا اور وہ سائیٹ پر لگا ہوا تھا اسے بھی منقطع کردیا گیا، پانچ صارفین کے میٹر ٹیمپرنگ کی بنا پر منقطع کئے گئے، تمام منقطع شدہ میٹر لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، اسکے علاہ پانچ صارفین جو کہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔