سڑک کنارے 17سالہ دوشیزہ اغوا
رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)رحیم یار خان اور گردونواح میں (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
خواتین کے اغوا کا سلسلہ نہ تھم سکا ہوٹل کے باہر روڈ پر کھڑی 17 سالہ دوشیزہ کو رکشہ پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے زبردستی اغوا کرلیا اور فرار ہوگئے پولیس نے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود عباسیہ ٹان کے علاقہ میں جھگیوں کے رہائشی محمد سجاد نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ رات 9 بجے کے قریب اسکی بیوی طیبہ بی بی اور 17 سالہ سالی اقرا بی بی تھلی چوک پر کھانا لینے کیلئے گئیں اور اسکی بیوی طیبہ بی بی کھانا لینے کیلئے ہوٹل میں چلی گئی اور سالی اقرا بی بی ہوٹل کے باہر روڈ پر کھڑی تھی کہ اسی دوران 2 نامعلوم ملزمان نے اسے زبردستی اغوا کرلیا اور رکشہ پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔ مغویہ کے بہنوئی محمد سجاد کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف 365 بی کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔