اپنا موبائل نہایت آسان طریقے خود درست کریں!

اپنا موبائل نہایت آسان طریقے خود درست کریں!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رمیثہ الحق ہاشمی

 موبائل فون کے استعمال کے دوران اس میں چھوٹی موٹی خرابیاں پیدا ہو جانا کوئی انہونی بات نہیں کیونکہ جو چیز استعمال ہو گی تو وہ خراب بھی ہوگی۔ہم میں سے اکثر لوگ گھر کی اشیاء خراب ہونے پر خود ہی ٹھیک کر لیتے ہیں؛تاہم بہت بڑی خرابی ہو تو پھر کسی ماہر کاریگر کو معاوضہ دے کر اس چیز کو ٹھیک کرایا جاتا ہے۔ایسا ہی معاملہ موبائل فون کا بھی ہے جس میں اگر کوئی چھوٹی موٹی خرابی ہو جاتی ہے تو کوشش کریں کہ اسے خود ہی ٹھیک کر لیں، اس میں پریشانی یا کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں۔

موبائل فون کا سپیکر خراب ہونا یا پھر اس سے آواز نہ آنا وہ عام مسائل ہیں جن کی وجہ سے موبائل ریپئیرنگ میں ہمارے ہزاروں روپے ضائع ہو جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسا آسان طریقہ بتانے جا رہے ہیں جس سے آپ کا موبائل انتہائی کم پیسوں میں ٹھیک ہو جائے گا۔عام طور پر سپیکر یا موبائل کے ائیر سپیکر میں کچرا پھنس جاتا ہے جس کی وجہ سے یا تو آواز آنا بند ہو جاتی ہے یا کم ہو جاتی ہے۔اس کو ٹھیک کرنے کے یوں تو کافی طریقے ہیں لیکن ان سے موبائل اندر سے ڈیمیج ہو سکتا ہے جبکہ کچھ طریقہ کار ایسے ہیں جن سے کچرا مزید اندر چلا جاتا ہے اور کبھی نہیں نکلتا۔

موبائل فون کے ائیر سپیکر کی صفائی کرنے کے لئے سلائم جیل کی ٹیوب لے لیں۔ اس جیل کو نکال کو موبائل کے تمام سپیکرز پر اچھی طرح لگا دیں۔ جیل اندر بھی چلا جائے تو پریشانی کی بات نہیں۔15 منٹ تک موبائل کو ایسے ہی چھوڑ دیں اور پھر احتیاط سے جیل ایسے نکالیں کہ تمام سوراخوں سے بھی نکل آئے۔اس سلائم سے فون اچھی طرح دبا دبا کر صاف کریں۔ سلائم ساری گندگی اپنے اندر کھینچ کر صاف کر دے گا اور فون کی آواز صاف ہو کر تیز ہو جائے گی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -