برج سنبلہ،سیارہ عطارد،22اگست سے22ستمبر
صحت کا صدقہ لازمی دیں، اپنا بھی اور گھر والوں کا بھی۔ جو لوگ عرصے سے بیمار ہیں وہ صرف اللہ پاک سے مدد مانگیں جو معاملات حقوق العباد کے حوالے سے خراب تھے ان کو بھی ٹھیک کریں۔ سچے دل سے توبہ آپ کے لئے اور بھی آسانیاں پیدا کرے گی۔ان دنوں آپ کے گھریلو معاملات میں جو کشیدگی چل رہی ہے وہ اب ختم ہونے کے قریب ہے۔ بس تھوڑا سا صبر سے بھی کام لیں۔