برج عقرب،سیارہ مریخ،23اکتوبر سے22نومبر
آپ زندگی میں جس پر سب سے زیادہ اعتبار کرتے تھے اس شخص نے ہی دھوکا دیا ہے یا پھر دینے کو تیار ہے۔ اپنی ذات کے علاوہ کسی کا اعتبار کرنا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہو گی،ان دنوں اپنے مال اور عزت و آبرو کی حفاظت بھی خود پر لازم کر لیں اور ہر معاملے کو اپنے ہاتھ میں رکھیں اپنے گھر اور اولاد پر جس قدر نگرانی کر سکتے ہیں ضرور کریں۔