کراچی میں ایک اور اوباش کی راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی، تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار نے خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
آج نیوز کے مطابق ویڈیومیں موٹرسائیکل سوار کو ہراساں کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیومیں ملزم کا چہرہ واضح ہے جبکہ آگے بچہ بھی بیٹھا ہوا ہے واقعہ 12 اگست صبح کے وقت پیش آیا۔
کراچی کے علاقے مسلم ٹاؤن نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ موٹرسائیکل پر چھوٹے بچے کے ساتھ سوار نے نازیبا حرکت کی جسکی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ واقعہ 12 اگست کی صبح پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون یا کسی اور نے واقعے کی رپورٹ درج… pic.twitter.com/IT7kA765qr
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) August 17, 2024
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔