نادیہ خان نے فہد مصطفیٰ کی فٹنس دیکھ کر انہیں دلچسپ مشورہ دے دیا
کراچی (آئی این پی) معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اداکار فہد مصطفیٰ کی شاندار اداکاری اور فٹنس دیکھ کر انہیں اہم مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے نئے ڈرامہ سیریل" کبھی میں، کبھی تم" کے بارے میں بات کی۔ نادیہ نے کہا کہ اس ڈرامے کے لیے فہد مصطفیٰ نے اپنی فٹنس اور حلیہ بھی ویڈیو گیم کھیلنے والے نوجوان لڑکے کی طرح بنایا ہے جو قابلِ تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کا کردار اور فٹنس دیکھ کر نوعمر لڑکیوں سمیت ہر عمر کی خواتین بھی ان کی دیوانی ہوگئی ہیں۔
نادیہ خان نے کہا کہ میری سہیلیاں بھی فہد مصطفیٰ کے پیچھے پاگل ہورہی ہیں، وہ مجھے میسجز کرکے کہتی ہیں کہ یہ فہد مصطفیٰ نے کیا کردیا، یہ کتنے تبدیل ہوگئے ہیں، یہ تو سب کے کرش بن گئے ہیں۔
اداکارہ نے فہد مصطفیٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ" آپ گھر سے باہر نہ نکلنا، ورنہ آپ خواتین اور نوعمر لڑکیوں سے خود کو بچا نہیں سکیں گے"۔