’مجھے منی سکرٹ میں بٹھا کر رکھتا‘ تنوشری دتہ نے وویک اگنی ہوتری کے ساتھ اپنا دردناک تجربہ شیئر کردیا

Aug 18, 2024 | 03:10 PM

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے متنازع فلم کشمیر فائلز کے ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کے ساتھ کام کا دردناک تجربہ شیئر کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تنوشری دتہ نے   انکشاف کیا کہ ہدایتکار چاہتے تھے کہ میں سیٹ پر چھوٹے کپڑے پہنوں، جس کی تکمیل کے بعد بھی وویک اگنی ہوتری نے مجھے مکمل جسم ڈھانپنے والا لباس پہننے یا فارغ وقت میں وینیٹی وین میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے شوٹنگ میں پہنچنے میں صرف 5 منٹ کی تاخیر ہوجاتی تو وہ چیختے، سارا دن انتظار کروانے کے بعد بھی میرا ایک شاٹ تک نہ لیتے ایک بار تو مجھے ان پروفیشنل تک کہا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے مختصر کپڑے دیے جاتے اگر کبھی میں لباس سے جسم کو ڈھانپ لیتی تو مجھے کہا جاتا، ابھی تمہارا شاٹ آنے والا تو اس کو اتارو۔ان کا کہنا تھا کہ وویک اگنی ہوتری مجھے شوٹنگ کے دوران پورے یونٹ کے سامنے منی اسکرٹ میں بٹھا کر رکھتا تھا۔

مزیدخبریں