سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کیس کو ڈی لسٹ کر دیا

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کیس کو ڈی لسٹ کر دیا
سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کیس کو ڈی لسٹ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کیس کو ڈی لسٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس جمال مندوخیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے کل 19 اگست کو سماعت کرنا تھی۔

پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے التواکی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینئروکیل حامدخان 6 ستمبرتک بیرون ملک ہیں لہذا حامد خان چھٹی کی درخواست بھی دے چکے مقدمہ واپسی تک ملتوی کیا جائے۔

مزید :

قومی -