کیا بھارت کی جانب سے پانی کا بڑا ریلہ چھوڑا گیا۔۔؟ پی ڈی ایم اے کا اہم بیان آ گیا
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارت کی طرف سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں چھوڑے جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔ بھارت کی جانب سے فی الوقت معمول کے علاوہ پانی کا کوئی بڑا ریلہ نہیں چھوڑا گیا۔ اس حوالے سے میڈیا و مختلف اخبارات میں پی ڈی ایم اے سے منسوب خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے ایسا کو بیان یا پریس ریلیز جاری نہیں کی۔ پی ڈی ایم اے پنجاب ،ارسا و محکمہ آبپاشی اس حوالے سے بھارتی ڈیمز کی پوزیشن کو 24 گھنٹے مانیٹر کر رہے ہیں۔ دریائے چناب راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔