موسلا دھار بارشوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ، الرٹ جاری

موسلا دھار بارشوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ، الرٹ ...
 موسلا دھار بارشوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ، الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم اے کی جانب سے آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ملتان اور بہاولپور کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز راجن پور کوٹ ادو لیہ مظفرگڑھ خانیوال لودھراں وہاڑی رحیم یار خان اور بہاولنگر کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے الرٹ رہیں۔ انتظامیہ فلیش فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔  نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔