امید ہےفیض حمید کیخلاف کارروائی کی پروسیڈنگ بھی میڈیا پر آئے، شاہد خاقان عباسی

امید ہےفیض حمید کیخلاف کارروائی کی پروسیڈنگ بھی میڈیا پر آئے، شاہد خاقان ...
امید ہےفیض حمید کیخلاف کارروائی کی پروسیڈنگ بھی میڈیا پر آئے، شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ امید ہوگی کہ فیض حمید کے خلاف جاری کارروائی کی پروسیڈنگ بھی میڈیا پر آئے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نئی جماعت کی جتنی اب ضرورت ہے اس سے قبل نہ تھی، ملک کی 3 بڑی جماعتوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو ملکی مسائل کی بات کر سکیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں کیسز کو سیاسی کرنے اور میڈیا پر تشہیر کے حق میں نہیں، فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اپنا اور اندرونی معاملہ ہے، مجھ پر بھی بہت کیسز بنے میرے خلاف بھی بہت باتیں ہوئیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے خلاف جاری کارروائی کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کہتے ہیں ، یہ سمری پروسیڈنگ ہوتی ہیں، ایسے الزامات کی تشہیر اس سے قبل مجھے نہیں یاد کی گئی ہوں، اس کی تشہیر آئی ایس پی آر نے خود کر دی ہے، امید ہوگی کہ اس کی پروسیڈنگ بھی میڈیا پر آئے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی پروسیڈنگ پبلک نہیں ہوتی ، ریکارڈڈ نہیں ہوتی، سویلین کا ٹرائل سول قانون کے تحت اور فوج کیلئے فوج کاقانون ہے، ابھی توایک ملٹری آفیسر کا ٹرائل کیا جا رہا ہے، مجھے نہیں یاد ماضی میں کسی کا ٹرائل پبلکلی ہوا ہو ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیس بھی ماضی کے کیس کی طرح ہی ہے، اگر پارٹی کو بھی شامل کر رہے ہیں تو پھر پارٹی کا بھی ٹرائل کرنا پڑے گا، اگر الزام ہے قانون توڑ کر کسی پارٹی کی مدد کی ہے تو پھر پارٹی کو ٹرائل کرنا پڑے گا ۔

مزید :

قومی -